قومی کرکٹر امام الحق کا کاونٹی کرکٹ سے معاہدہ طے پاگیا

ملتان: ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرا ون ڈے، امام الحق کی نصف سنچری، ریکارڈ بھی بنا لیا

قومی کرکٹر امام الحق کا کاونٹی کرکٹ سے معاہدہ طے پاگیا۔

قومی کر کٹر امام الحق کاونٹِی کرکٹ کھیلیں گے۔امام الحق کاونٹی سیزن میں سمر سیٹ کاونٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے۔

سمر سیٹ کلب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹرپر امام الحق کے کلب  کو جوائن کرنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔

ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ امام الحق سمر سیٹ کی طرف سے آخری چار میچز کھیلیں گے۔

سمر سیٹ کلب کی جانب سے خوش آمدید کہنے پر امام الحق نے جواب دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  وہ سمر سیٹ کلب کا حصہ بننے کے لیے پر جوش ہیں۔اور وہ سمر سیٹ کی نمائندگی کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں