ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والا پہلا پاکستانی باولر


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان عمران خان نے 35 برس پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لیں اور پہلے پاکستانی باولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان عمران خان کے اس اعزاز کو اپنے کلینڈر میں شیئر کیا ہے۔

عمران خان نے لیڈز کے میدان میں 1987 کو آج کے دن انگلینڈ کے کھلاڑی جیک رچرڈز کو آوٹ کر کے 300 وکٹیں پوری کیں، پی سی بی کی طرف سے آج اپنے ٹوئٹرز پر ان  کی یادوں کو تازہ کیا گیا ہے۔۔۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی، 5 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے ایک میچ جیتا جبکہ باقی چار میچز بے نتیجہ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں