وزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پہ نظر ثانی کی ہدایت

وزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پہ نظر ثانی کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پہ نظر ثانی کی ہدایت کی ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ کابینہ میں پیش نہیں ہوا۔

مقامی وسائل سے بجلی بنانے کی پالیسی تشکیل دینے کیلئے اجازت طلب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا مریم اورنگزیب، مصدق ملک، چودھری سالک حسین اور وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمرالزماں کائرہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد لوڈ شیڈنگ پر کنٹرول کر لیں گے، توقع ہے کہ عید پر عوام کو لوڈ شیڈنگ میں ریلیف ملے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ آسان اقساط پر چھوٹے صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کی پالیسی لا رہے ہیں، سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کررہے ہیں، وزیراعظم کو اس پر با ضابطہ طور پہ جمعرات کو بریفنگ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر صوبائی حکومتیں بھی پنجاب حکومت کی طرح صارفین کو ریلیف فراہم کریں، معیشت اور آئین کی عملداری پر کام کررہے ہیں، مدت مکمل کرنے کے بعد صاف و شفاف اور ماورائے آئین سے پاک الیکشن ہوں گے۔

کراچی والوں کیلئے بری خبر ! بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹڑ مصدق ملک نے کہا کہ ٹینڈر پر ٹینڈر کررہے ہیں، گیس نہیں مل رہی ہے جب کہ گذشتہ حکومت کو 4 ڈالر پر گیس مل رہی تھی، گیس کی وجہ سے شدید مشکل میں ہے کوئی اور راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ دوست ممالک اور دیگر سے گیس کے حوالے سے رابطے و پلاننگ کررہے ہیں، سردیوں میں گیس کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، گذشتہ حکومت میں پکڑ دھکڑ پر فوکس رہا۔

پنجاب حکومت کا 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہم مشکل فیصلے کریں گے، سیاسی نتائج بھگتیں گے لیکن ملک سنواریں گے۔


متعلقہ خبریں