حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم

حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، ہمیں اسی عرصے میں بہتری لانی ہے، کوشش کی جائے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔

مقامی وسائل سے بجلی بنانے کی پالیسی تشکیل دینے کیلئے اجازت طلب

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کو پاور ڈویژن کی طرف سے لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2022 میں بجلی کی جنریشن کی کیپسٹی 23 ہزار900 میگا واٹ تک تھی۔ اجلاس میں بجلی کی فراہمی کے دوران ہونے والے لائن لاسز کے حوالے سے بحث کی گئی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ لائن لاسز میں کمی کے لیے ایک مکمل پلان مرتب کیا جائے گا، گردشی قرضے میں کمی لانے کی کوششوں میں تیزی لائے جائے گی۔ شرکائے اجلاس نے پاور سیکٹر میں موجود گردشی قرضے کے حوالے سے تشویش کا بھی اظہار کیا۔

بجلی کے شعبے میں 383 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے، 283 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ بڑھا ہے، کائرہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ بجلی منصوبے بروقت مکمل ہوتے تو لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی، پچھلی حکومت نے وقت پر گیس نہیں خریدی، پاور پلانٹس کیلئے ہمیں تیل کی خریداری کرنا پڑی۔

اعلامیے کے مطابق میاں شہباز شریف نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو صوبوں کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی پلان بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا صوبائی حکومتوں کے پاس ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بہتر حکمت عملی کی صلاحیت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کو وزیراعظم نے ہدایت دی کہ 2 بہترین اور 2 سب سے خراب کارکردگی والی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کا دورہ کریں، دونوں کمپنیز کی کارکردگی کے فرق کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کابینہ میں جمع کروائیں۔

پنجاب حکومت کا 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت دی کہ ٹیوب ویلز کی سولر انرجی پر منتقلی کے حوالے سے پلان جلد از جلد مرتب کریں۔


متعلقہ خبریں