پیوٹن کا یوکرین میں کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم

نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم پر تحفظات ہیں، صدر پیوٹن

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین میں کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ لوہانسک کی لڑائی میں حصہ لینے والے فوجیوں جوانوں کو آرام دیا جائے گا، طے شدہ منصوبے کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

روس کا ایک اوریوکرینی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک کے گورنر سیرہئی گائیدائی نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں اب اپنی پوری توجہ ڈونیٹسک کے علاقے پر مرکوز کرے گا۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ ماسکو کے فوجی دستے لوہانسک کے مشرقی یوکرینی خطے پر اپنا قبضہ مکمل کرنے کے بعد اب ہمسایہ علاقے ڈونیٹسک پر اپنے پورے کنٹرول کی کوشش کریں گے۔

ڈونیٹسک کے پورے علاقے پر قبضے کے بعد روسی فوج کو یوکرین کے اس مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل ہو جائے گا، جو ڈونباس کہلاتا ہے۔


متعلقہ خبریں