امریکہ، یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6 ہلاک 24 زخمی

امریکہ، یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6ہلاک 24 زخمی

شکاگو: امریکہ میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ پریڈ میں کی گئی ہے۔

امریکہ : میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، مشتبہ شخص پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر

ہم نیوز نے شکاگو سن ٹائمز اور عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں کی جانے والی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور وہاں موجود سینکڑوں افراد اپنی اور اہل خانہ کی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں دوڑ پڑے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہونے والی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔

امریکہ میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 52 زخمی

خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اس نے وہاں سے لوگوں کی نکلنے میں مدد کرتے ہوئے ہدایت کی وہ کسی بھی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں اور یہاں سے دور چلے جائیں کیونکہ یہ جگہ ان کے لیے فی الوقت کسی بھی طور محفوظ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک عینی شاہد کے حوالےسے بتایا ہے کہ تقریباً دو درجن کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں اس نے سنی ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ: 6 ہلاک ، 10 زخمی

جائے وقوع پر موجود ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس نے تین زخمیوں کو کمبل میں لپیٹ کر اسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔


متعلقہ خبریں