چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں چیف الیکشن کمشنرکا بیان دوبارہ وائرل


اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا ہے۔

’’اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے’’ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی منور علی مہر کو چیف سیکیورٹی افسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کے چیف سیکیورٹی افسر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

پولنگ کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن کے اطراف ایف سی کی اضافی نفری متعین کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں