بابر غوری کی گرفتاری پر بیٹی کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

بابر غوری کے خلاف نیب ریفرنس دائر، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتاری  پر ان کی بیٹی نے سندھ ہائیکورٹ نے رجوع  کرلیا ۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی  نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔بابر غوری کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست فوری سماعت کے لیے استدعا منظور کرلی۔

بابر غوری کو ریمانڈ کے لیے  بھی آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا ریمانڈ دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری  گزشتہ روزنجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اعلیٰ پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کی۔

بابر غوری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔بابر غوری نے22 جون کو سندھ ہائیکورٹ سے دو مقدمات میں پانچ جولائی تک حفاظتی ضمانت بھی لے رکھی تھی۔

سابق ایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے مرکزی کردار صولت مرزا نے بابر غوری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

بابر غوری ایم کیوایم کے سرکردہ رہنما رہ چکے ہیں ۔ ان کا شمار ایم کیوایم کے مالی تعاون کرنے والی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔


متعلقہ خبریں