آمریت پاکستان میں انتہاپسندی اور کلاشنکوف کلچر کی ماں ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آمریت پاکستان میں انتہاپسندی اور کلاشنکوف کلچر کی ماں ہے۔

بلاول بھٹو نے  پاکستان کے یوم سیاہ دن پر پیغام 5 جولائی 1977 کو قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 45سال قبل آج کے دن پہلے منتخب حکومت کا خاتمہ کیا گیا، پاکستان آج تک سیاسی، معاشی اور معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے۔

معاشرتی بیماریوں کے تانے بانے آمریت کے دور سے ملتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا اسٹیج تیار کیا گیا، ڈکٹیٹر نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو جیلوں میں بند کردیا، عوام نے آمر کی غاصبانہ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائد اعظم کے نظریے و ویژن کی علمبردار جماعت ہے۔


متعلقہ خبریں