کورونا کا پھیلاو تیز،این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی


 ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی۔

این سی اوسی  کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے۔اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں  میں منعقد کیے جائیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں۔نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر رکھنے کے بجائے دو یا تین جگہوں پرکیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے653 کیسز رپورٹ

این سی اوسی نے علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کریں۔


متعلقہ خبریں