بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی


محکمہ صحت پنجاب  کی جانب سے بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کورونا کا پھیلاو تیز ہوتے ہی ماسک کے استعمال کی پابندی بھی سخت کر دی گئی۔  پنجاب بھر میں بغیر ماسک  مویشی منڈی میں انٹری نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا پھیلاو تیز،این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی

سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے۔مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ تمام شہری عوامی مقامات، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں