عدالت نے بابر غوری کو گرفتار کرنے سے روک دیا، حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع


نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت میں نو دن کی توسیع کر دی گئی ۔ نیب اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے بابر غوری نے نیب ریفرنس میں حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے نیب ریفرنس اور منی لارڈنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت میں نو دن کی توسیع کردی۔ بابر غوری کو اس دوران ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہداہت بھی کردی۔ عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو بابر غوری کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

بابر غوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ میری والدہ کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے میں پاکستان آیا ہوں۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے پر یہ مقدمہ ہے۔جب میں پاکستان میں نہیں تھا اس وقت مجھ پر یہ کیس بنایا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی  نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ایم کیو ایم رہنما بابر غوری  گزشتہ روزنجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے  جہاں  انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں