پنجاب کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائیگی، وزیراعلٰی

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل ادا کرے گی، اگست میں آنے والے بجلی کے بلوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کرے گی۔

پنجاب میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یہ بات اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عوام کے لیے مفت بجلی فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے اور رہے گی، مفت بجلی کی فراہمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

ویڈیو بنا کر رکھی ہے، مجھے کچھ ہوا تو سب سامنے آجائیگا، قوم کو بتائیں گے ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

انہوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی، اب ریاست بچانے کا سوال ہے، مفت بجلی کی فراہمی سے عام آدمی کوحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا، مفت بجلی کی فراہمی مسلم لیگ ن کی حکومت کا غریب پرور اقدام ہے، حکومت کا یہ اقدام عام آدمی کی مشکلات میں کمی لائے گا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل حکومت پنجاب ادا کرے گی، اگست مین آنے والے بجلی کے بلوں کی ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی، صوبے کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائے گی۔

17 جولائی کو عوام جس کو چاہیں ووٹ دیں، قبول کریں گے،حمزہ شہباز

ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کا آغاز رواں ماہ سے کیا گیا ہے، معیشت سنبھالنے کے ساتھ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کاوش جاری ہیں، نعرے نہیں لگاتے بلکہ وعدے نبھاتے اوران پر عمل کر کے دکھاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں