کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر کے متعدد علاقے جل تھل، ٹریفک کی روانی شدید متاثر


کراچی: شہر قائد میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد علاقے جل تھل ہو گئے ہیں، جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پنجاب میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل اور برنس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے، سڑکوں پہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہو پا رہا ہے، گاڑیاں پانی میں ڈوب رہی ہیں، لوگ انہیں نکالنے کے لیے دھکے لگا رہے ہیں جب کہ پانی کی وجہ سے بند ہوجانے والی گاڑیوں نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا ہے۔

کراچی میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ کا دورہ، برساتی نالوں کا معائنہ، احکامات کا اجرا

بارش کا پانی سندھ اسمبلی بلڈنگ کے احاطے سمیت بیسمنٹ میں بھی داخل ہوگیا جس کے بعد فوری طور پر نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شرقی و غربی اضلاع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر نکاسی آب کے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی کے کئی علاقے بارش میں ڈوب گئے

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے پمپس لگادیے گئے ہیں اور مرکزی شاہراہوں سے پانی کا نکاس شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے شہر کی صورتحال کو تسلی بخش بھی قرار دیا۔


متعلقہ خبریں