بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ، 6 افراد جاں بحق

بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ہونے والی تیز موسلا دھار بارشوں کے بعد کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر کے متعدد علاقے جل تھل، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

ہم نیوز کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بارشوں کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں سے 13 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور درجنوں مکانات گر گئے ہیں۔

اسلام آباد میں بارش، کورنگ نالہ بپھر گیا، پھنسے ہوئے بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ 40 سے زائد خاندانوں کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

خلیجی ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان کوئٹہ میں ہوا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ خروٹ آباد میں ایک بچی بارش کے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی ہے۔

پنجاب میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

ویب سائٹ کے مطابق اس کے نمائندے نے پولیس اور مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں