ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی نئی اسٹینڈنگز میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا، قومی کرکٹ ٹیم 52.38 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والا پہلا پاکستانی باولر

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث بھارتی ٹیم کو 40 فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس کی تنزلی ہوئی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا پہلا اور جنوبی افریقہ کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں