آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں مزید وقت درکار


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے پا جائیں گے۔

آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی معاملات طے پا گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس وقت پیپر ورک چل رہا ہے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اقتصادی طور پر تھوڑی مشکلات ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت کئی حکومتی رہنما آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی بابت مختلف مدتیں بتا چکے ہیں۔

آئی ایم ایف سے شرائط طے، ابھی مشکلات آنی ہیں،مدت پوری کریں گے، وزیر اعظم

وفاقی حکومت کی جانب سے معاہدے کے لیے آئی ایم ایف کی عائد کردہ کئی شرائط پوری کرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے لیکن تاحال معاہدہ حتمی مراحل طے نہیں کرسکا ہے۔


متعلقہ خبریں