حکومت کی اتحادی جماعت نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

Election

پشاور: حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور امیدواران سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات

ہم نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور قومی و صوبائی اسمبلی کی نششتوں کے لیے امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ایمل ولی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اے این پی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ نے خواہش مند امیدواران سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرادیں۔

’’اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے’’ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

واضح رہے کہ اے این پی وفاق میں برسراقتدار سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ ہے اوراس لحاظ سے وہ حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت ہے۔


متعلقہ خبریں