کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

pakistan railway ریلوے

کراچی: بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا جس کے باعث دو جگہوں سے ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر کے متعدد علاقے جل تھل، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

ہم نیوز نے پاکستان ریلوے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹھٹھہ کے قریب کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک جھمپیر اور میٹنگ اسٹیشن کے درمیان دو جگہوں سے پانی میں بہا ہے۔

حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد  ورفت معطل ہو گئی ہے۔

پنجاب میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے علامہ اقبال ایکسپریس کو جھمپیر کے قریب روک لیا گیا ہے جب کہ عوام ایکسپریس کوٹری ریلوے اسٹیشن پہ روکی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں