بجلی پیکج، الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو طلب کر لیا

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 100 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو 7 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے ’روشن گھرانہ پروگرام‘ کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے نوٹس دیا۔

حکومت کا بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد حکومت مذکورہ حلقوں میں کسی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک روز قبل ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں