کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد800 سے زائد ہو گئی،کیسز کی شرح4.6ریکارڈ


ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ یومیہ کیسز کی تعداد 800 سے زائد ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے805  نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔


این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں17ہزار150 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.69فیصد رہی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے168مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں