بشریٰ بی بی نے کہا تھا سائفر کو غداری سے جوڑو، اب عمران خان کو جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

کونسی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک شروع ہو گی جب تم جیل جاؤ گے، مریم اورنگزیب

 وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی مخالفین کے خلاف ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دیتی رہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا تھا سائفر کو غداری سے جوڑو۔عمران خان کہہ رہے ہیں میں بتاؤں گا، آپ کو بتانا پڑے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ عمران خان ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔جب پی ٹی آئی کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو یہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔عمران خان تب بولتے ہیں جب ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے آجائے۔عوام نے عدم اعتماد کیا تو سازش یاد آ گئی۔

 ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی مراسلے کو سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔بشریٰ بی بی کی بھی آڈیو سامنے آ گئی،28مارچ کو سائفر بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیب سے نکالا گیا۔بشریٰ بی بی نے کہا تھا سائفر کو غداری سے جوڑو،عمران خان ایک ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں افرا تفری پھیلانے کی کوشش کی۔

عمران خان تو خود کہہ چکے ہیں کہ ریکارڈنگ ہونی چاہیے۔عمران خان سیاسی مخالفین کے فون بھی ریکارڈ کرواتے تھے۔عمران خان کہہ رہے ہیں میں بتاؤں گا، آپ کو بتانا پڑے گا۔بشریٰ بی بی مخالفین کے خلاف ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دیتی رہیں۔عمران خان تو کہتے تھے بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ چار سال تک ملک کے ہر شعبے میں ڈاکے ڈالے گئے۔چار سال کس طرح بنی گالہ میں بزنس ڈیلز ہوتی رہیں،عمران خان عوام کو فرح گوگی کے بارے میں بتائیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آتے ہی سب کو جیلوں میں ڈال دیا۔رانا ثنااللہ، شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنانے کی کوشش کی گئی۔بتائیں کس طرح ایسٹ ریکوری یونٹ ایسٹ میکنگ یونٹ بنائے رکھا،نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کر کے 4 سال سیاسی انتقام لیتے رہے۔

 انہوں نے کہ اسپورٹس کمپلیکس بنانے پر احسن اقبال کو اڈیالہ جیل بھیجا گیا۔مفتاح اسماعیل پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔نہوں نے کس طرح حمزہ شہباز کو 22 ماہ تک جیل میں رکھا۔عمران خان کے چار سالہ دورمیں نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا رہا۔

 ان  کا کہنا ہے کہ اآج ایل این جی پر چلنے والے پلانٹ ان کی نالائقی کی وجہ سے بند ہیں۔ عمران خان نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور قلت پیدا کی۔ عمران خان آئی ایم ایف کے معاہدوں میں گئے پھر عملدرآمد نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں