ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے، حق ملتے نہیں چھیننے پڑتے ہیں، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حق گھر بیٹھے نہیں ملتے بلکہ چھیننے پڑتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی جبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اسحق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کر رہا تھا۔

فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ علی ترین کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مراعات دی جا رہی ہیں اور مریم اورنگزیب تمباکو انڈسٹری کو مراعات دلاتی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے شوہر علی ترین کے لیے اربوں روپے کی لابنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران ریاض اور حلیم عادل شیخ کو اغوا کیا گیا جبکہ کبھی مارشل لا کے دوران ایسا نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے۔ اب پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آتی ہے اور یہ ایک نیا ٹرینڈ چل گیا ہے۔ تاثر یہ مل رہا ہے کہ پولیس کٹھ پتلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جھوٹے کیسز بنوائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیر داخلہ

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیٹف میں ہم عمران خان کی حکومت کی وجہ سے دہشت گرد ملک ڈکلیئر ہوتے ہوتے بچے۔ عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔ آج ہم نے ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے، حق گھر بیٹھے نہیں ملتے بلکہ چھیننے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عملی جدوجہد بہت اہم ہے۔ عمران خان پورے ملک کے دورے پر نکلے ہیں اور عمران خان آج ساہیوال میں جلسے سے خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں