رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کر دیا گیا

حلیم عادل

پی ٹی آئی کو شدید دھچکا


 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  اور رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں  پیش کر دیا گیا۔

وکیل حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو گزشتہ روز سے حرا ست میں لیا گیا ہے۔جب گرفتار کیا گیا کوئی ایف آئی آر نہیں تھی۔آج صبح سا ڑھے 10 بجے ایف آئی آر درج ہو ئی۔

وکیل حلیم عادل شیخ نے  عدالت سے کہا ہے کہ درخواست ہے انہیں بذریعہ جہاز کراچی لے جایا جائے۔اگر روڈ سے لے کر جاتے ہیں تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ  کو گزشتہ رات لاہور میں سادہ لباس افراد نے حراست میں لیا تھا۔


متعلقہ خبریں