الزامات لگانیوالا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، کرپشن ختم کرنے کے دعویدار نے تاریخی کرپشن کی، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والا شخص ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے دار نے تاریخی کرپشن کی، چار سال قانون کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لینا والاشخص آج بھی الزامات لگاتا ہے، گزشتہ حکومت میں سرکاری افسروں کے ٹرانسفر پر پیسے لیے جاتے تھے۔

بجلی پیکج، الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کہتی ہے کوئی مجھ پر الزام لگائے تو اسے غدار بنا دو، بشریٰ بی بی نے بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کو پھیلایا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں یہ ایک روپے کا ریلیف نہیں دے سکے، آٹے کی قیمت 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی، کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جس میں ا نہوں نے ڈاکہ نہ ڈالا ہو، اصل میں فرح خان وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھی، فرح خان، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اصل میں فرنٹ مین تھی، کپتان کے وسیم اکرم پلس نے ہر شعبے میں چوری کی اور ڈاکہ ڈالا، یہ وہ لوگ ہیں جو دوائیاں تک چوری کر گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پنجاب کے عوام کا خون چوسا، ڈاکے ڈالے، چوریاں کیں جس کے نتیجے میں بنی گالہ منی گالہ بنا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آپ پنجاب کے لوگوں کا ریلیف چھین رہے ہیں؟ جو ریلیف خود نہ دے سکے وہ آج پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الیکشن جیتنے کے لیے گولیاں چلائیں، آج وہ عوام کے ریلیف پر بھی سیاست کر رہا ہے، الیکشن کمیشن میں غریب عوام کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے وہ ہدایات جاری کرتے ہیں، سابق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کی، عوام کا روزگار تباہ کیا۔

امریکہ نے ہماری حکومت گرائی، میر جعفر و میر صادق نے امپورٹڈحکومت کو بٹھایا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عمران خان چار سال تک ملک پر مسلط رہے لیکن پچھلی حکومت عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی، چارسال تک احتساب پر لیکچر دیئے، جھوٹے الزامات عائد کر کے سیاسی انتقام لیا،عمران خان کی سوچ اور رویہ آج بھی وہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے بجٹ میں روشن گھرانہ پروگرام شروع کیا، پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کی قیمت سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اس مد میں 100 بلین کا مجموعی بجٹ رکھا گیا ہے، 5 کروڑ 50 لاکھ اس ریلیف اسکیم میں آتے ہیں، پنجاب حکومت نے یہ ریلیف پنجاب کے 5 کروڑ 50 لاکھ لوگوں کو دیا ہے۔

عمران خان نے جھوٹے کیسز بنوائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوری میں ملوث تھے، صوبہ پنجاب کی اصل وزیراعلیٰ فرح خان تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کے تمام اسپتالوں میں مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں