امریکہ نے ہماری حکومت گرائی، میر جعفر و میر صادق نے امپورٹڈحکومت کو بٹھایا، عمران خان


چیچہ وطنی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے غلام سازش کے تحت ہم پر مسلط کیے گئے۔

عمران خان نے جھوٹے کیسز بنوائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق چیچہ وطنی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں ںے ہماری معیشت دو ماہ میں نیچے گرادی، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری پیسے کی پوجا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جتنی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، حمزہ شہباز! تم جو مرضی کر لو ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے، ووٹنگ کے روز ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان رکھیں گے، یہ دھاندلی کریں گے انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی ہے۔

عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ اور بہروپیہ ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ نے سازش کر کے ہماری حکومت گرائی،  یہاں میر جعفر اور میر صادق نے سازش کر کے امپورٹڈ حکومت کو اوپر بٹھایا، یہ چاہے مجھ پر 1500 مقدمات کروا دیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر خوش ہو رہا ہے، نواز شریف کا مجرم بھائی اور اس کا بیٹا اقتدار میں ہیں، مریم نواز جھوٹوں کی شہزادی جن سے سچ ہی نہیں بولا جاتا، حلیم عادل شیخ کو جیل میں ڈال دیا ہے، مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے۔

جمہوریت، آزادی اظہار کے حامی باہر نکلیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نہ قوم ان کو معاف کرے گی نہ ملک کی تاریخ معاف کرے گی، جو ان چوروں کے ساتھ کھڑا ہو گا قوم اس کا احتساب کرے گی، یہاں بھی لوگ سڑکوں پر نکلیں گے، آزادی کا راستہ بند نہ کرو، قوم حقیقی آزادی کیلئے جہاد لڑنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں ںے شرکائے جلسہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پرتیرنے کیلئے تو کوئی آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، پیسے کی پوجا کرنے والے زرداری اور نواز شریف ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، پیٹرول و ڈیزل مہنگا ہو گیا، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرا دیا جب کہ گزشتہ دو سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی تھی۔

پی ٹی آئی نے امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالرز ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی جب کہ انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور۔


متعلقہ خبریں