وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے شدت سے منتظر

پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی، خواجہ سعد رفیق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے حامی ہیں۔

پاکستان واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہوں، آئندہ ماہ وطن جا رہا ہوں، اسحاق ڈار

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بغیر ن لیگ کی ٹیم نا مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قانون سازی، معیشت اور گورننس کے ماہر ہیں، اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کا شدت سے منتظر ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسحاق ڈار کی رہنمائی پیچیدہ حکومتی امور کے حل کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

معشیت ڈبونے کے بعد مفتاع کو فارغ کر کے اسحاق ڈار تشریف لا رہے ہیں، شہباز گل کا دعوی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ (جولائی) میں وطن واپسی ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں