اقرا عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا


پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔

اداکارہ اقرا عزیز نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یو اے ای کے گولڈن ویزہ ملنے کی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ جنہوں نے ہمیں عزت بخشی۔

جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سے قبل جاوید شیخ ، ثنا ، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت، شاہ رخ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

گولڈن ویزہ کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال پانچ یا دس سالہ مدت کے لیے گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔

یہ ویزا ڈاکٹروں، سائنسدانوں، جدت پسندوں، محققین،امتیازی تعلیمی قابلیت کے حامل طلبہ، انسانی کارکنوں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، منیجروں،چیف ایگزیکٹو افسروں (سی ای اوز)اور سائنس، انجینئرنگ، صحت، تعلیم، بزنس مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ ماہرین کوجاری کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں