عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور خلاف ورزی کی، مفتاح اسماعیل

miftah ismail

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، عمران خان نے اپنی حکومت جاتی دیکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی۔

آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں مزید وقت درکار

ہم نیوز کے مطابق سرکاری ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے 48 روپے میں چینی برآمد کی اور96 روپے میں درآمد کی، ہم نے حکومت میں آتے ہی اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اس کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی حکومت کے کئی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا، سراج الحق

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں جو مہنگائی آرہی ہے وہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ہے، عمران خان نے ایل این جی خرید کر ڈومیسٹک ریٹ پر بیچ دی، گزشتہ حکو مت نے نیب قوامین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا کام ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا، ہم نے امیروں پر10 فیصد سپر ٹیکس لگایا، میں نے اپنے وزیراعظم کے بچوں کی کمپنیوں پر ٹیکس لگایا۔

آئی ایم ایف معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں، وزیر داخلہ کا چیلنج

ہم نیوز کے مطابق خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے حکومت نے مشکل فیصلے کئے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔


متعلقہ خبریں