حکومت کے 100 روز مکمل نہیں ہوئے لیکن سہولیات پہنچانا شروع کر دیں، رانا ثنا اللہ

عمران خان نے ڈرون حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے، دشمن ملک نے بھی ایسا نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ عام آدمی کو سستی، باوقار اور بہترین سروس فراہم کی جا رہی ہے، اسلام آباد کے ہزاروں عام شہری بس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

گرین لائن اور بلیو لائن سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے دور میں بس سروس عام آدمی کے لیے نعمت سے کم نہیں، حکومت کے100 روز مکمل نہیں ہوئے حکومت نے سہولیات پہنچانے شروع کردئیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم نے شہدا اور دوران سروس وفات پا جانے والے اہلکاروں کی گرانٹس کی منظوری بھی دے دی ہے، شہدا کے لواحقین کو رقوم ادا کی گئی ہیں، پولیس اہلکار کی شہادت یا دوران سروس وفات پانے والوں کے لواحقین کے لئے 22ارب روپے واجب الادا تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلیو،گرین لائن بسیں چل پڑی، ٹھیکوں میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے:وزیراعظم

ایک ماہ کے بعد اسلام آباد پولیس کے لیے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ماضی کے حکمران گھر سے دفتر آتے جاتے پریس کانفرنس کرتے تھے، پولیس اہلکاروں کی یتیموں کی یہ رقوم ادا کرنے کی توفیق انہیں نہیں ہوئیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد سیف سٹی کے لئے گرانٹ جاری کئے ہیں، اسلام آباد سیف سٹی کی کوریج 100 فیصد کرنے کی کوشش کی جائے گی، 30 ارب روپے کے منصوبے ہیں جس کا تعلق براہ راست عام آدمی سے ہے۔


متعلقہ خبریں