جھمپیر:کوئلے کی کان میں پھنسے6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں


ٹھٹھہ کے قریب کوئلے کی کان میں پھنسے 6  کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔3 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

ٹھٹھہ کے قریب جھمپیر میں کوئلے کی کان سے40 گھنٹے بعد 6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے  3مزدوروں کی تلاش  کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جھمپیر میں  کوئلے کی کان میں  برساتی پانی داخل ہونے سے  9 مزدور پھنس گئےتھے جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ۔ موسم کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل  میں ہی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ 3 روز میں صرف بلوچستان میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں