ہرنائی میں بارش اور سیلاب کی باعث ایمرجنسی نافذ، شاہراہیں اور رابطہ پل متاثر


 بلوچستان میں تین دن کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔  ہرنائی میں سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

ہرنائی میں بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث پنجاب شاہراہ ٹریفک کےلیے بند کر دی گئی۔سیلابی ریلوں سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کے دوبڑے رابطہ پل متاثر ہوئے۔

ہرنائی کےلیے بنائے گئے حفظاطتی بند بھی سیلاب ریلوں سے متاثر ہوئے۔ہرنائی کے مرزا کلی ،لعل خان حفاظتی بند سیلاب میں بہہ گئے۔چھوٹے حفظاطتی بند کی ٹوٹنے سے سیلابی پانی ہرنائی میں داخل ہو گیا۔

ہرنائی میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی تباہ کر دیا۔ سیلابی ریلے بجلی کے کھمبے بھی بہا کر لے گئے۔سیلابی پانی کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے ہرنائی کے کچے مکانات متاثر ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نثار احمد مستوئی ،اسسٹنٹ کمشنر لیویز فورس  نےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی جانب سے ضلع میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ  کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں