حمزہ شہباز کا 100 یونٹ تک مفت بجلی کا روشن گھرانہ پروگرام الیکشن کمیشن نے معطل کردیا

300یونٹ تک مفت بجلی

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب میں ”روشن گھرانا پروگرام” الیکشن کمیشن نے معطل کر دیا، کہا وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوا سکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔

روشن گھرانا پروگرام پر الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو ضمنی الیکشن تک پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام معطل کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد بے شک یہ پروگرام شروع کردیا جائے، ہم نے آپ کو سن لیا، یہ انتخابات شفاف ہوں گے، الیکشن کمیشن کو آرمی، رینجرز اور پولیس کی معاونت حاصل ہے، پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، ان نتائج کا براہ راست پنجاب حکومت سے تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلیو،گرین لائن بسیں چل پڑی، ٹھیکوں میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے:وزیراعظم

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا گیا، وکیل خالد اسحاق نے کہا کہ جس پروگرام کا اعلان ہوا اس کا تعلق صرف ان حلقوں سے نہیں ہے، پنجاب کے 90 لاکھ لوگ پروگرام سے مستفید ہوں گے، یہ 100 بلین روپے بجٹ میں مختص ہوئے ہیں، سیاسی فائدہ لینا ہمارا مقصد نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر بجٹ میں رکھا تھا تو الگ سے اعلان اور پریس کانفرنس کی کیا ضرورت تھی؟  ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوا سکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں