سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ  سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم  مشکل میں پڑ گئی۔ سری لنکن ٹیم  کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنجایا ڈی سلوا،پیسر آسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا کے باعث تینوں کھلاڑی کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ  میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

اس سے قبل  آسٹریلیا  کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے  دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا۔

انجیلو میتھیوز کے بعد سری لنکا کے اسپنر پراوین جے وکراما  کورونا میں مبتلا ہو ئے تھے۔


متعلقہ خبریں