ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے، نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کر کے غیر سیاسی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہے ہو گئی ہے اور انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کا کام ہے۔ پیپلز پارٹی نے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر بھی پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی ایک ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ چاہتا ہے معیشت تباہ اور ملک غیر محفوظ ہو، شیریں مزاری

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قیام امن کے لیے رینجرز کو تعینات کیا جانا چاہیے اور مرتضٰی وہاب اپنے ایڈمنسٹریٹر ہونے کا جواز تو پیدا کریں کیونکہ پیپلز پارٹی کا ترجمان کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بنا ہوا ہے۔ غیر سیاسی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث شہر کی انتہائی خراب صورتحال ہے۔ ایڈمنسٹریٹر صاحب کا کام کھل کر سامنے آگیا ہے جگہ جگہ کیچڑ صفائی کا فقدان ہے سڑکیں اکھڑی ہوئی ہیں اور ابھی تک اسپرے نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں