برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے استعفیٰ دے دیا


لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آنے تک ذمہ داریاں نبھاؤں گا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نیا لیڈر آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا اور  نئے لیڈر کو میری مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔

اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ معاشی دباؤ اور یوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اور مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

یاد رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے ان پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے استعفے دے دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا۔ برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں