مردان میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ، اہلکار شہید، 4 زخمی


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مردان میں پولیس چوکی چمتار کے قریب دھماکہ ہوا۔ ایمولینس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 سال بعد مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، شوکت ترین

دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان میں پولیس چوکی پر دھماکے کی مذمت کی اور پولیس کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں