دورہ سری لنکا،قومی اسکواڈ کے مساجرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


 دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

دورہ سری لنکا  کے دوران  قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ قومی سپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مساجر ملنگ علی کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔ وہ  پانچ روز آئسولیشن میں رہیں گے۔ تاہم اسکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

 قومی ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ قومی ٹیم کے مساجر کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جب کہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن  کل  ہو گا۔


متعلقہ خبریں