کوشش ہے ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنائیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ جس میں قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس کو ایک مہینے کے اندر شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لا رہے ہیں اور شمسی توانائی سے پیدا کی گئی بجلی سستی ہو گی۔ پالیسی کا نفاذ صوبوں کی باہمی مشاورت سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ، اہلکار شہید، 4 زخمی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر انرجی ٹاسک فورس کی تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے تمام صوبوں کو تجاویز سے آگاہ اور ان کی رائے لینے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ متبادل توانائی کے منصوبوں میں صوبوں کی ہم آہنگی ہو۔


متعلقہ خبریں