بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

فائل فوٹو


ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے منظوری، نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔

سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے27 جون کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔

نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں