موسمیاتی تبدیلی، اٹلی میں بدترین خشک سالی


روم: اٹلی میں خشک سالی نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے اور پانی کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی ملک اٹلی بھی دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی زد میں ہے جہاں اس وقت ہونے والی خشک سالی نے گزشتہ سالوں کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اٹلی میں ہونے والی خشک سالی نے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس خشک سالی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اٹلی کی30 فیصد سے زائد زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی

شمالی اٹلی میں انتہائی کم بارشوں کے سبب 5 علاقے بری طرح خشک سالی کا شکار ہیں اور حکومت کی جانب سے آرائشی فواروں کو بند، گاڑیاں دھونے اور پودوں کو غیرضروری پانی نہ دینے کی ہدایات کی گئی ہے۔

اٹلی کے شمالی علاقوں کو اس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے 36 ملین یورو کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں