الیکشن پر جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں،عمران خان

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پی ٹی آئی رہنماوں کا دعوی

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں لیکن بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے؟ عوام آج جن مشکلات سے دوچار ہیں، ان کے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ہے، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔

امریکہ نے ہماری حکومت گرائی، میر جعفر و میر صادق نے امپورٹڈحکومت کو بٹھایا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ٹی وی اینکرز سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ
معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہترین حل انتخابات ہیں۔


متعلقہ خبریں