اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15فیصد مقرر کر دی

State bank

پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 1.25 فیصد اضافے سے شرح سود 15 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ  آئندہ سال شرح نمو 3 سے4 فیصد کے درمیان ہوگی جب کہ مہنگائی کی شرح 1 8سے 20 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود نہ بڑھانے سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا تھا۔ شرح سود نہ بڑھانے سے مہںگائی قابو سے باہر ہوجاتی اور روپے پر دباو مزید بڑھتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں