رانا ثنااللہ کیساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے اوپر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں، شہریار آفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں اس کیس سے متعلق سوال پوچھا تو متعلقہ افسر اٹھ کر چلا گیا۔

جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی، فواد چودھری

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جانے کے لیے تیار ہےمگر شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں بڑے بڑے ’چول‘ ہیں، راجہ ریاض جیسے لوگ کیسے اپوزیشن لیڈر ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں