غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ مریم نواز

نواز شریف پر قائم مقدمات جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، سیاسی میدان کو چھوڑنا غلطی تھی، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟

حمزہ شہباز کا 100 یونٹ تک مفت بجلی کا روشن گھرانہ پروگرام الیکشن کمیشن نے معطل کردیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ناداروں کے لیے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا؟

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے روشن گھر پروگرام کو 17 جولائی تک معطل کردیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائیگی، وزیراعلٰی

جو بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں، ملک کی فکر ہے، عمران خان

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے نوالہ چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں جو غدر اور تباہی مچا گئے ہو اس سےتسلی نہیں ہوئی؟


متعلقہ خبریں