وزیراعلیٰ پنجاب کا عید الاضحٰی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید الاضحٰی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی منظوری دی ہے جس کی وجہ سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

رہا ہونے والے قیدی عید اپنے گھروں میں منا سکیں گے۔

دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے عید الاضحی پر جیلوں میں سکیورٹی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل، روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے انتظار گاہ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے۔

عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ورثاء کو مکمل شناحت کے بعد کھانا اور سامان جمع کرانے کی اجازت ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں