اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی بھی ٹی وی پر عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم نے ضابطے کی کارروائی پوری کرنے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آغاز کی صورت میں انقلابی قدم اٹھایا گیا تھا، اس عمل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے جو سابقہ حکومت میں روک دیاگیا تھا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پارلیمان کا نہایت کلیدی حصہ مجالس قائمہ کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے اور اس ضمن میں مطلوبہ حدود اور مناسب طریقہ کار وضع کر لیا جائے۔

شہباز شریف چھ عالمی زبانیں بولتے ہیں، انہیں زبان کی اہمیت کا پتا ہے، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن اور آئین کی تخلیق کا کارنامہ انجام دینے والی جماعت پارلیمنٹ کی اہمیت سے آگاہ ہیں،مریم اورنگزیب کی ر ہنمائی میں اس مرحلے کو تیزی سے مکمل کرلیا جائے۔ امید ہے کہ ہم سب کی یہ کاوش پارلیمان کی توقیر بڑھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے  نوجوان آئین، حقوق، جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کی اہمیت اور کارکردگی سے آگاہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں