آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح تینتیس اعشاریہ چھیاسٹھ  فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید ایک اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے تحت ملک میں آٹا، گھی، دالیں، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے، گرم مصالحہ جات، پیٹرول اور ایل پی جی سمیت 30 بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15فیصد مقرر کر دی

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا سستی ہوئی ہیں جب کہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ جو اشیا سستی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلا شامل ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں پیٹرول چھ اعشاریہ چھتیس اور ڈیزل پانچ اعشاریہ صفر چھ فیصد مہنگا ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو عشاریہ تینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شرح سود میں اضافہ ہونا تھا، مہنگائی بڑھے گی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، شوکت ترین

اضافہ ہوا۔۔ گھی،آلو،دالوں،چاول،چینی،دودھ اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔۔۔حالیہ ہفتے ٹماٹر, پیاز,دال ماش اور کیلے سستے ہوئے


متعلقہ خبریں