دھانی نے دھونی سے کیا درخواست کی؟


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ایک خاص درخواست بھی کر ڈالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دھونی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کرکٹ کی تاریخ کے بہترین اینٹرٹینر اور فنیشر، اور نوجوان کرکٹرز کے لیے رول ماڈل دھونی کو سالگرہ کی مبارک باد۔

انہوں نے درخواست کی کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے ابھی بھی جوان اور فٹ ہیں، اس لیے کچھ عرصے کے لیے ہمیں اپنی کرکٹ سے محظوظ کرتے رہیں۔


متعلقہ خبریں