پاکستان نے بھارتی فوج کے بے بنیاد ڈوزیئر کو مسترد کر دیا

foreign Office

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کے بے بنیاد ڈوزئیر کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

 پاکستان کے 80سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر بھارتی ناظم الامور کی طلبی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے نام نہاد ڈوزئیر کی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے، نام نہاد ڈوزئیر میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پاکستان جھوٹے اور خود ساختہ ڈوزئیر کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نام نہاد ڈوزئیر جعلی اور غلط معلومات کے ساتھ گھڑا گیا ہے، یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

ایشیا کرکٹ کپ:پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آئندہ ماہ ہو گا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں بی جے پی اور تشدد کی آگ بھڑکانے والوں کا تعلق ثابت ہوا ہے، پاکستان دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کرتا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں